کراچی: (دنیا نیوز) امریکی ڈالر کی پھر اونچی پرواز، انٹربینک میں ایک ہی روز میں ایک روپیہ 90 پیسے مہنگا ہو گیا۔
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز پاکستانی روپے کے مقابلے امریکی ڈالر ایک روپیہ 90 پیسے اضافے سے 184 روپے 44 پیسے پر بند ہوا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مزید مہنگا ہوا اور اڑھائی روپے اضافے سے 185 روپے 50 پیسے پر فروخت ہوا۔
یاد رہے کہ گذشتہ روز بھی ڈالر کی قیمت میں خاصا ضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا، انٹربینک میں ڈالر 99 پیسے اضافے سے 182 روپے 54 پیسے پر بند ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک روپیہ اضافے سے 183 روپے پر فروخت ہوا۔