روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں تیزی سے اضافہ

Published On 01 April,2022 04:23 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا۔

سٹیٹ یبنک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے آخری کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں مزید 61 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا۔

اعداد و شمار کے مطابق انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قدر 181 روپے کی حد کراس گئی اور نئی قیمت 184 روپے 09 پیسے ہو گئی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز امریکی ڈالر کی قیمت 183 روپے 48 پیسے کی سطح پر پہنچ کر بند ہوئی تھی۔

اگر امریکی ڈالر کی بات کی جائے تو یکم جولائی 2021 سے انٹربینک میں امریکی کرنسی 26 روپے 55 پیسے مہنگی ہوئی ہے، ماہانہ بنیاد پر اوسط روپے کی قدر میں 2 روپے 95 پیسے کمی ریکارڈ کی گئی۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) دور میں ڈالر کی قیمت میں 60 روپے 4 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ جبکہ قرضوں کے بوجھ میں 3400 ارب روپے کی بڑھوتری دیکھی گئی۔

 

Advertisement