یوٹیلٹی سٹورز پر چینی اور آٹے کی قیمتوں میں کمی کر دی گئی

Published On 20 April,2022 11:23 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن نے وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر ملک بھر کے یوٹیلٹی سٹورز پر چینی اور آٹے کی قیمتوں میں بھی کمی کر دیں۔ رعایتی اشیاء خریدنے کے لیے صارف کو اپنا شناختی کارڈ دکھانا لازمی ہو گا۔

یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں تمام سٹورز پر وزیر اعظم کی ہدایات کی روشنی میں آٹے اور چینی کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق کر دیا گیا ہے۔ یوٹیلٹی سٹورز پر چینی 85 روپے سے کم کر کے 70 روپے فی کلو کر دی گئی، رمضان سبسڈی کے تحت چینی کی فی کلو قیمت میں 15 روپے کمی کی گئی، ملک بھر کے یوٹیلٹی سٹورز پر چینی 70 روپے فی کلو فروحت شروع کردی گئی ہے جبکہ آٹے کے 20 کلو تھیلے کی 800 روپے میں فروحت کی جارہی ہے۔

یوٹیلٹی سٹورز پر رمضان ریلیف پیکج کے تحت 20 کلو آٹے کا تھیلا 950 روپے میں فروحت ہو رہا تھا، رمضان ریلیف پیکج کے تحت ملنے والی 19 اشیاء کی فروحت شناختی کارڈ سے منسلک کر دی گئی، سبسڈائزڈ اشیاء کی فروحت شناختی کارڈ کے بغیر بند کر دی گئی ہے۔

 

Advertisement