انٹربینک میں ڈالر ایک روپے 48 پیسے مہنگا ، سٹاک مارکیٹ میں 390 پوائنٹس اضافہ

Published On 20 April,2022 10:06 am

کراچی: (دنیا نیوز) انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں مزید ایک روپے 48 پیسے کا اضافہ ہوا، سٹاک مارکیٹ میں 390 پوائنٹس کے ساتھ مثبت رجحان رہا۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹر بینک میں ڈالر ابتدائی طور پر 56 پیسے اضافے سے 185 روپے کے ریٹ پر فروخت ہوا، بعد ازاں لین دین کے دوران مزید مہنگا ہونے پر ایک روپے 48 پیسے اضافے سے 185 روپے 92 پیسے کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں ایک روپے 70 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا اور 187 روپے 20 پیسے کے ریٹ پر فروخت ہوا۔ دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان کے سبب 390 پوائنٹس کی بڑھوتری ہوئی اور 100 انڈیکس 45 ہزار 943 پوائنٹس پر بند ہوا۔

واضح رہے کہ چار روز کے دوران انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 4 روپے 37 پیسے اضافہ ہوا ہے۔ 16 اپریل کو ڈالر181 روپے 54 پیسے پر بند ہوا تھا۔


 

Advertisement