حکومت کا آئندہ ماہ کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا اعلان

Published On 28 April,2022 03:09 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) حکومت نے آئندہ ماہ کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا اعلان کر دیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کی سمری مسترد کر دی۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی موجود قیمتیں آئندہ ماہ برقرار رہیں گی، پچھلی حکومت کی نالائقی، نااہلی اور غلطیوں کی سزا عوام کو نہیں دے سکتے، مہنگائی کی ستائی عوام پہ مزید بوجھ نہیں ڈال سکتے۔
 

Advertisement