فیصل آباد: میٹھی عید کی خوشیاں منانے کے لیے خواتین کی شاپنگ کا سلسلہ جاری

Published On 29 April,2022 09:34 am

فیصل آباد: (دنیا نیوز) میٹھی عید کی خوشیاں منانے کے لیے خواتین کی شاپنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ فیصل آباد میں بازاروں کی رونقیں عروج پر پہنچ چکی ہیں، مارکیٹوں میں تل دھرنے کو بھی جگہ باقی نہیں ہے۔

چھوٹی عید کی بڑی خوشیاں منانے کے لیے شاپنگ کا سلسلہ عروج پر پہنچ چکا ہے، دکاندار بھی گاہکوں کو لبھانے کے لیے مختلف ورائٹی پیش کرکے تعریفوں کے پل باندھ رہے ہیں۔ مارکیٹوں میں رنگ برنگے دوپٹے، کپڑے ، جوتے، بیگز، چوڑیاں، مہندی اور زیبائشی اشیا کی بڑی ورائٹی موجود ہے۔ عید پر پہننے کے لیے خواتین ریڈی ٹو وئیر کپڑوں کو ترجیح دے رہی ہیں۔

دو سال کے بعد عید کورونا پابندیوں کے بغیر منائی جائے گی، مارکیٹوں میں کورونا ایس او پیز کے بغیر شاپنگ کی جا رہی ہے، دکاندار بھی عید کے لیے پرامید ہیں۔

عید کی شاپنگ آخری مراحل میں داخل تو ہوچکی ہے لیکن اب بھی خواتین اور بچوں کی تیاری مکمل نہیں ہوئی۔
 

Advertisement