سونے کی قیمت میں تیزی سے اضافے ہونے لگا

Published On 17 May,2022 07:23 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں تیزی سے اضافے ہونے لگا۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 34 ڈالر کا بڑا اضافہ دیکھا گیا اور نئی قیمت 1833 ڈالرز فی اونس ہو گئی ہے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمتیں بڑھنے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، گوجرانوالا، فیصل آباد، ملتان سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 1500 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد فی تولہ قیمت ایک لاکھ 38 ہزار 100 روپے ہوگئی۔

اُدھر 10 گرام سونا 1286 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 18 ہزار 398 روپے ہے۔
 

Advertisement