فی تولہ سونا 50 روپے سستا

Published On 19 May,2022 06:59 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) ملک میں مسلسل بڑھنے والی سونے کی قیمت کو بریک لگ گئی۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 14 امریکی ڈالر کا اضافہ دیکھا گیا اور نئی قیمت 1 ہزار 1830 امریکی کرنسی ہو گئی ہے۔

ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، گوجرانوالا، فیصل آباد، راولپنڈی سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 50 روپے کی کمی دیکھی گئی اور نئی قیمت 1 لاکھ 38 ہزار 350 روپے ہو گئی ہے۔

اُدھر دس گرام سونے کی قیمت میں 43 روپے کم ہو کر 1 لاکھ 18 ہزار 613 روپے ہو گئی ہے۔

Advertisement