لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے انتظامیہ کو کاشتکاروں کو کنٹرول نرخ پر کھاد کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ مہنگے داموں کھاد فروخت کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے، کھاد کی فراہمی اور فروخت کے عمل کو مؤثر میکنزم تشکیل دے کر باقاعدہ مانیٹر کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ کاشت کار اُن کے بھائی ہیں، ان کے حقوق کا تحفظ کیا جائے گا، کاشت کاروں کو کھاد کی فراہمی کے عمل میں متعلقہ محکمے بھرپور کردار ادا کریں۔