اسلام آباد:(دنیا نیوز) موڈیز نے پاکستان کا معاشی آؤٹ لک مستحکم سے منفی کر دیا۔
موڈیز کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کو درپیش بین الاقوامی ادائیگیوں کے چیلنجز کے باعث آؤٹ لک منفی کیا ہے، اس کے علاوہ عالمی سطح پر اجناس کی قیمتوں میں اضافے نے بھی پاکستان کے رواں کھاتوں کے خسارے کو بڑھایا ہے۔
دوسری جانب رپورٹ میں موڈیز نے امید ظاہر کی ہے کہ پاکستان ساتویں معاشی جائزے میں آئی ایم ایف سے گرین سگنل حاصل کرلے گا، آئی ایم ایف کا تعاون رہا تو پاکستان دیگر ذرائع سے بھی مالی وسائل حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائے گا جو پاکستان کی عالمی ادائیگیاں اور وصولیوں کے درمیان خلیج کم کرنے میں کافی مدد گار ہوگا۔
عالمی ریٹنگ ایجنسی کا کہنا ہے کہ پاکستان کو سیاسی غیر یقینی صورتحال کے ساتھ ناکافی زرمبادلہ ذخائر کا سامنا ہے۔
موڈیز نے انہی توقعات کی بنا پر صرف آؤٹ لکی منفی کیا ہے جبکہ ریٹنگ کو بی تھری پر برقرار رکھا ہے۔