فیصل آباد: (دنیا نیوز) فیصل آباد میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے، حکومتی دعووں اور احکامات کے باوجود لوڈ شیڈنگ پر قابو نہیں پایا جا سکا۔
فیصل آباد اور گرد و نواح میں لوڈ شیڈنگ کا جن بے قابو ہو گیا۔ شہری علاقوں میں 6 گھنٹے اور دیہی علاقوں میں 10 گھنٹے تک لوڈشیڈنگ جاری ہے جس کے سبب معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوچکے ہیں۔
شہری کہتے ہیں کہ حکومت کے دعووں کے باوجود لوڈ شیڈنگ پر قابو نہیں پایا جا سکا، مہنگائی میں بجلی کے متبادل ذرائع خریدنا ناممکن ہو چکا ہے۔ یو پی ایس اور سولر پلیٹس مزید مہنگی ہوچکی ہیں۔ حکومت لوڈ شیڈنگ پر قابو پانے کے لیے عملی اقدامات کرے۔