کراچی:(دنیا نیوز) اسٹیٹ بینک کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم میرا گھر اسکیم کے تحت تازہ رقم کی تقسیم روک دی گئی ہے۔
مرکزی بینک کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق میکرو اکنامک صورتحال میں ادائیگی پندرہ دنوں کے لیے روک دی گئی ہے، حکومت اسکیم کی خصوصیات کا جائزہ لے گی۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مزید کہا گیا کہ بینکوں نے یکم جولائی 2022 سے 15 جولائی 2022 تک تازہ رقوم کی تقسیم کو روکنے کو کہا۔