وزیراعظم کا بڑا فیصلہ، معذور شہریوں کی مدد کیلئے آلات اور سامان سستا دیا جائیگا

Published On 26 June,2022 04:24 pm

اسلام آباد:(دنیا نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کا معذور شہریوں کے لیے بڑا فیصلہ، سیریبرل پالسی سے متاثرہ مریضوں کو آلات اور سامان سستا دیا جائے گا۔

سربراہ وزیراعظم اسٹریٹجک ریفارمز سلمان صوفی نے بتایا ہے کہ حکومت ہیلتھ کیئر ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ میں اسٹریٹجک اصلاحات شروع کر رہی ہے اور سریبرل پالسی سے متاثرہ مریضوں کو سہولیات دی جائیں گی۔

فیصلہ کے تحت مصنوعی اعضا کاسامان بنانے والے اداروں کی مدد اور تعداد بڑھائی جائے گی، متاثر مریضوں کی تعلیم کیلئے میوزک تھراپی جیسے اقدامات متعارف کروائے جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ دماغی فالج کے مریضوں کے لیے خصوصی وہیل چیئرز بنائی جائیں گی، معذور شہریوں کی مدد کے لیے آلات پاکستان میں کم قیمت پر تیار کیے جائیں گے، حکومت معذور شہریوں کو اہم سامان و آلات رعایتی قیمت پر دے گی۔
 

Advertisement