کراچی:(دنیا نیوز) روپے کی قدر میں کمی کے باعث سونے کی قیمت میں بھی ہوشربا اضافہ ہوگیا۔
سونے کی دن بدن گرتی قدر نے ہر درآمدی اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے، سونا بھی روپے کی گرتی قدر کے باعث مہنگا ہوتا جارہا ہے۔
آج فی تولہ سونا 28 سو روپے مہنگا ہوکر 1 لاکھ 45 ہزار 2 سو روپے کا ہوگیا، 10 گرام سونا 24 سو روپے اضافے سے 1 لاکھ 24 ہزار 485 روپے کا ہوگیا۔
دوسری جانب عالمی منڈی میں سونا 2 ڈالر اضافے سے 17سو 17 ڈالر کا ہوگیا ہے۔