آئی ایم ایف کا پاکستان کے ساتھ معاہدہ، لیٹرآف انٹینڈ دستخط کرکے بھجوا دیا

Published On 12 August,2022 03:14 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان معاہدے سے متعلق لیٹر آف انٹینڈ دستخط کے بعد پاکستان بھجوا دیا گیا ہے۔

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان معاہدے کے بارے میں بڑی خوشخبری آ گئی۔ عالمی مالیاتی ادارہ پاکستان کے اقدامات سے مطمئن ہو گیا جس کے بعد لیٹر آف انٹینڈ پر دستخط کر دئیے گئے۔

آئی ایم ایف نے معاہدے کے نکات پر رضامندی ظاہر کرتے ہوئے لیٹر آف انٹینڈ پر دستخط کرکے پاکستان کو واپس بھجوادیا ہے ، اب پاکستانی حکام اس پر دستخط کر کے واپس آئی ایم ایف کو بھجوائیں گے۔ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان لیٹر آف انٹینڈ گزشتہ ماہ تیار ہوا تھا جس کے بعد پاکستان ایکشن پلان پر آئی ایم ایف کو مطمئن کرچکا ہے، توقع ہے کہ ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں منظوری کے بعد پاکستان کے لیے 1 ارب 17 کروڑ ڈالرکی قسط جاری کر دی جائے گی۔
 

Advertisement