ڈھاکہ: (روزنامہ دنیا) بنگلہ دیش نے آئی ایم ایف سے 4.5ارب ڈالر قرض مانگ لیا ہے، بنگلہ دیش خطے کا تیسرا ملک ہے جس نے عالمی فنڈ سے رابطہ کیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش کے روزنامے ڈیلی سٹار نے اپنی منگل کی اشاعت میں انکشاف کیا کہ بنگلہ دیش کی معیشت پر دباو بڑھتا جا رہا ہے اور اس دباو سے نمٹنے کیلئے ڈھاکہ حکومت نے آئی ایم ایف کو 4.5ارب ڈالر قرض کی درخواست کی ہے۔
بنگلہ دیشی روزنامے کے مطابق ڈھاکہ حکومت کو یہ قرض اپنی بجٹ ضروریات پوری کرنے اور مالی ادائیگیوں کے توازن اور ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات کا مقابلہ کرنے کیلئے درکار ہے۔