پاکستان نے آئی ایم ایف کے اظہار آمادگی خط پر دستخط کر دیے

Published On 15 August,2022 05:23 pm

اسلام آباد :(دنیا نیوز) پاکستان نے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے اظہار آمادگی خط پر دستخط کر دیے۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق سیکرٹری خزانہ نے آئی ایم ایف لیٹر آف انٹینٹ پر دستخط کیے، پاکستان آج لیٹر آف انٹینٹ آئی ایم ایف کو واپس ارسال کرے گا۔

اس حوالے سے ذرائع نے مزید بتایا کہ لیٹر آف انٹینٹ کی موصولی کے بعد آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس کا فیصلہ ہوگا، آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 24 اگست کو ہونے کا امکان ہے۔
 

Advertisement