اسلام آباد: (دنیا نیوز) مہنگائی سے تنگ عوام کو ایک اور جھٹکا، نیپرا نے ایک ماہ کیلئے بجلی مزید 4 روپے 34 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دیدی۔
نیپرا نے بجلی قیمتوں میں اضافے کی منظوری جولائی کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی، جبکہ سی پی پی اے نے 4 روپے 70 پیسے فی یونٹ اضافہ مانگا تھا۔
جولائی میں ایف سی اے کی ایکچوئل لاگت 10 روپے 98 پیسے تھا، جولائی میں ریفرنس فیول لاگت 4 روپے 69 پیسے بنتا ہے، میرٹ آرڈر کی خلاف ورزی سے 7 ارب 52 کروڑ کا اضافی بوجھ پڑا۔
حکام کا کہنا ہے کہ آر ایل این جی کی قلت کے باعث 6 ارب 93 کروڑ کی مقصان ہوا، سسٹم خرابیوں کے باعث 46 کروڑ سے زائد کا نقصان ہوا۔
نیپرا حکام کے مطابق فیصلے سے بجلی صارفین پر 59 ارب 70 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا جبکہ قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن بعد میں جاری کیا جائے گا۔