فیصل آباد: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے این اے 108 میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار عابد شیر علی کو نوٹس جاری کر دیا۔
لیگی امیدوار عابد شیر کی جانب سے مبینہ طور پر حلقے کی مساجد میں بلوں کی درستگی اور فیول پرائس ایڈجسمنٹ کی رقوم نکلوانے کے لیے اعلانات کرائے گئے جس پر الیکشن کمیشن نے چودھری عابد شیر علی کو نوٹس جاری کردیاہے۔
نوٹس میں کہا گیاہے کہ چوہدری عابد شیر علی ایسے اعلانات سمیت ایسی دیگر سرگرمیوں سے گریز کریں جن کے اثرات کسی بھی صورت میں الیکشن پر مرتب ہوسکتے ہوں۔
عابد شیر علی کو ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر کے دفتر میں پیش ہونے کا بھی حکم دیا گیاہے۔