آئی ایم ایف سے پاکستان کو 1.16 ارب ڈالر کی قسط موصول

Published On 31 August,2022 11:38 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) عالمی مالیاتی ادارے ( آئی ایم ایف ) کی طرف سے پاکستان کو 1.16 ارب ڈالر کی قسط موصول ہو گئی۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بتایا کہ عالمی مالیاتی ادارے کے ایگزیکٹو بورڈ کی جانب سے پاکستان کے لیے توسیعی فنڈ سہولت کے تحت مشترکہ ساتویں اور آٹھویں جائزے کو مکمل کیے جانے کے بعد 1.16 ارب ڈالر کی رقم جاری کر دی ہے۔

بیان کے مطابق آئی ایم ایف کی طرف سے جاری کردہ رقم سے مرکزی بینک کے زر مبادلہ کے ذخائر کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی اور کثیر جہتی ، دو طرفہ ذرائع سے مزید رقوم کی وصولی میں بھی مدد ملے گی۔
 

Advertisement