اسلام آباد:(دنیا نیوز) آڈیو لیک معاملے پر اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان، سابق وزیر خزانہ شوکت ترین، محسن لغاری اور تیمور جھگڑا کے خلاف مقدمہ کے اندراج کے لئے درخواست دے دی گئی۔
آئی ایم ایف سے متعلق شوکت ترین کی آڈیو لیک ہونے کے معاملے پر اسلام آباد کے تھانہ کوہسار میں درخواست جمع کروائی گئی ہے۔
درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ سینئر صحافی کی ٹوئٹر پر شیئر کی گئی ویڈیو دیکھی، شوکت ترین پنجاب اور خیبرپختونخوا کے وزراء کو آئی ایم ایف پیکج میں رکاوٹ بننے پر اکسا رہے تھے۔
جمع کرائی گئی درخواست میں مزید کہا گیا کہ شوکت ترین موجودہ حکومت پر دباؤ ڈالنے کے لیے آئی ایم ایف پیکج میں رکاوٹ ڈالنے پر وزراء کو اکسا رہے تھے۔