لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان پیپز پارٹی کے چیئر مین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اپنے والد سابق صدر آصف علی زرداری کی طرح ’پاکستان کھپے‘ کا نعرہ لگا دیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سلسلہ وار ٹویٹس میں وزیر خارجہ نے لکھا کہ پاکستان میں سیلاب نے تباہی مچائی ہوئی ہے، 1500 سے زائد افراد جاں بحق ہو گئے ہیں، 3 کروڑ 30 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں، چاروں صوبے خیبرپختونخوا، جنوبی پنجاب، بلوچستان اور سندھ میں لوگ اپنا سب کچھ کھو چکے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہر پاکستانی کو اپنے ہم وطنوں کی مدد کے لیے ہر ممکن کوشش کرنی چاہیے۔ عمران خان ہمارے قومی اقتصادی مفادات کو سبوتاژ کرنے کے لیے خیبرپختونخوا اور پنجاب میں اپنی حکومتوں کا کو استعمال کر رہے ہیں، یہ ہمارے ملک اور ہمارے عوام کے ساتھ غداری ہے۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پہلے عمران خان نے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے معاہدہ کیا، پھر اپنی وزارتِ عظمیٰ بچانے کے لیے ملک کو تقریباً ڈیفالٹ کی طرف دھکیل دیا، اب یہ شخص آئی ایم ایف کے اقتصادی بیل آؤٹ کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
پی پی چیئر مین کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کے وزیر خزانہ تیمور جھگڑا ’بلیک میلنگ ہتھکنڈے‘ کے طور پر یہ سب کچھ کر رہے ہیں، پنجاب کے وزیر خزانہ محسن لغاری نے بتایا کہ ہمارے اس اقدام سے ریاست کو نقصان پہنچے گا۔
وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف ڈیل کو خراب کرنے کی ہدایات عمران خان نے دی ہیں جس نے ہمیں ڈیفالٹ کے دہانے پر چھوڑ دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی چیئر مین ذاتی اور سیاسی مقاصد کے لیے خیراتی عطیات کا غلط استعمال کرتے ہوئے پکڑا گئے ہیں۔ غیر ملکی فنڈنگ کیس میں بے نقاب ہوئے ہیں اور بچنے کے لیے اداروں کیخلاف مسلسل مہم چلا رہے ہیں۔ میری توقعات نہیں تھی یہ یہ شخص اتنا نیچے گر جائے گا۔
انہوں نے ٹویٹر کے آخر میں ہیش ٹیگ استعمال کیا اور لکھا کہ ہمیشہ ہمیشہ کے لیے پاکستان پاکستان کھپے۔
Ex PM @ImranKhanPTI chose this moment to exploit his govts in KP & Punjab to sabotage our National economic interests! This is a betrayal of our country & our people. First he entered into deal with the IMF, then he almost pushed the country to default to save his PMship 2/5
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) August 29, 2022