اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات آئندہ ماہ ہوں گے، مذاکرات میں 9 ویں اقتصادی جائزہ پر بات چیت ہوگی۔
ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق مذاکرات میں آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان سے ڈومور کا مطالبہ کئے جانے کا امکان ہے، پٹرولیم مصنوعات پر لیوی کی زیادہ سے زیادہ حد عائد کی جاسکتی ہے، پٹرول پر لیوی 31 دسمبر تک 50 روپے فی لیٹر کرنے کا مطالبہ ہوسکتا ہے، ڈیزل پر لیوی اپریل 2023 تک 50 روپے فی لیٹر کرنے کا مطالبہ ہوسکتا ہے۔
وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ مذاکرات میں پٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس عائد کرنے کا مطالبہ بھی ہوسکتا ہے، پٹرولیم مصنوعات پر زیرو سیلز ٹیکس کو مرحلہ وار ختم کرنے پر بات ہو گی، ٹیکس آمدن بڑھانے کیلئے مختلف تجاویز کا جائزہ لیا جائے گا،وزارت خزانہ سبسڈیز کو محدود کرنے اور صرف غریب طبقے کیلئے مختص کرنے پر بات ہوگی۔