اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ سودی نظام سے متعلق وفاقی شریعت کورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیلیں چند دنوں میں واپس لے لی جائیں گی۔
اپنے ایک ویڈیو بیان میں اسحاق ڈار نے کہا کہ ملک میں اسلامی بینکنگ کے نظام کو آگے بڑھارہےہیں گورنراسٹیٹ بینک کیساتھ اس معاملے پر تفصیلی غورکیا گیا ہے۔ وفاقی شریعت کورٹ کےفیصلے کیخلاف حکومت اور نیشنل بینک اپیلیں واپس لےرہی ہے اس فیصلےمیں وزیراعظم کی اجازت اور گورنراسٹیٹ بینک کی مشاورت شامل ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی کوشش ہوگی معیشت کو تیزی سے سودی نظام سے پاک کرنے کیلئےاقدامات کریں وفاقی شریعت کورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیلیں چند دنوں میں واپس لے لی جائیں گی۔