کراچی: (دنیا نیوز) اتحادی جماعتوں میں اختلافات سر اٹھانے لگے، ایم کیو ایم کے وفاقی وزیر امین الحق نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو انتباہی انداز میں کہا ہے کہ میں وزیر نہ رہا تو آپ بھی نہیں رہیں گے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم سے تعلق رکھنے والے امین الحق نے وفاقی وزیر خزانہ کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ میں وزیر خزانہ کو بتانا چاہتا ہوں اپنے رویے میں تبدیلی پیدا کریں۔ اگر میں وزیر نہیں رہوں گا تو آپ بھی وزیر نہیں رہیں گے۔ وزیر خزانہ کو اچھی طرح معلوم ہے میں کیا بول رہا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار وزیراعظم کی ہدایت پر عمل کریں۔ ہٹ دھرمی نہیں چلے گی۔ وزیر خزانہ نے ہماری وزارت کے منصوبے روکے ہوئے ہیں۔