فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

Published On 28 November,2022 07:35 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں ایک مرتبہ پھر فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے بھاؤ میں چار امریکی ڈالر کا اضافہ دیکھا گیا اور نئی قیمت ایک ہزار 1759 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔

اُدھر عالمی مارکیٹ میں قیمتیں بڑھنے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، گوجرانوالا، فیصل آباد، ملتان سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 1750 روپے کی بڑھوتری دیکھی گئی اور نئی قیمت ایک لاکھ 61 ہزار 300 روپے ہو گئی ہے۔

مزید برآں 10گرام سونے کی قیمت 1500 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 38 ہزار 288 روپےہوگئی ہے۔