عالمی مارکیٹ میں قیمت بڑھنے کے بعد پاکستان میں بھی سونا مزید مہنگا

Published On 08 December,2022 06:09 pm

کراچی: (ویب ڈیسک) عالمی مارکیٹ میں اضافہ کے بعد پاکستان کی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی فی تولہ قیمت بڑھ کر تاریخ کے نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 10 ڈالر کے اضافے سے 1784 ڈالر کی سطح پر آ گئی جس کے بعد پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2250 روپے اور دس گرام میں 1929 روپے اضافہ ہوگیا ہے۔

کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 166400 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بھی بڑھ کر 142661 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ 

دوسری جانب چاندی کی قیمت برقرار رہی جس کے بعد چاندی فی تولہ 1860 روپے پر ہی فروخت ہوئی۔