اسلام آباد: (دنیا نیوز) سوئی سدرن گیس کمپنی کو گیس سپلائی میں بڑی کمی کا سامنا ہے۔
دستاویز کے مطابق سوئی سدرن گیس کمپنی کو یومیہ 32کروڑ مکعب فٹ کمی کا سامنا ہے، کمپنی کو گیس فراہمی میں کمی گزشتہ پانچ سال میں ہوئی۔
دستاویز میں بتایا گیا کہ 18-2017 میں سوئی سدرن کو ایک ارب 20کروڑ مکعب فٹ گیس ملتی تھی، 2018-19میں گیس فیلڈز سے سوئی سدرن کو سپلائی یومیہ 1ارب 15 کروڑ 60لاکھ رہ گئی جو 20-2019میں ایک ارب 8کروڑ 30لاکھ مکعب فٹ یومیہ رہ گئی۔
21-2020میں سوئی سدرن کو گیس سپلائی یومیہ 99کروڑ 40 لاکھ مکعب فٹ جبکہ 22-2021میں سوئی سدرن کو گیس سپلائی یومیہ 92کروڑ کعب فٹ رہ گئی۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ گیس سپلائی میں سالانہ 5سے 8فیصد کمی آئی، گھریلو اور کمرشل صارفین کی ضروریات اولین ترجیح ہے جبکہ پاور،سیمنٹ اور صنعتوں سمیت دیگر سیکٹرز کے لیے گیس کم کی جاتی ہے۔