لاہور:(ویب ڈیسک) سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر گھریلو صارفین کے لئے سردیوں میں گیس کی لوڈشیڈنگ کے حوالے سے پھیلنے والے خبریں جعلی قرار دے دی گئیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) کی جانب سے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے وضاحت کی گئی۔
— SSGC Official (@SSGC_Official) October 11, 2022
پوسٹ میں ایس ایس جی سی نے لکھا کہ اطلاع عام کے عنوان کے تحت ایک پوسٹ / خبر، سوشل میڈیا / میڈیا میں گردش کر رہی ہے جس میں سوئی سدرن گیس کے حوالے سے کچھ بے بنیاد معلومات منسوب کی گئی ہیں۔
ادارہ اس بے بنیاد خبر / پوسٹ میں درج مواد کی سختی سے تردید کرتا ہے۔
خیال رہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونی والی پوسٹ میں موسم سرما میں گیس کے اوقات کار کا شیڈول دیا گیا ہے۔