لاہور: (دنیا نیوز) سبزی و فروٹ منڈیوں میں منافع خور بے لگام ہوگئے، پھلوں اور سبزیوں کے من چاہے دام وصول کرنے لگے، انتظامیہ بے بس دکھائی دے رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سبزی منڈی میں پیاز کی سرکاری قیمت 200 روپے مقرر ہے جبکہ فروخت 230 روپے فی کلو کیا جا رہا ہے، انتظامیہ کی جانب سے ٹماٹر کی سرکاری قیمت 65 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے جبکہ ٹماٹر منڈی میں 100 روپے فی کلو فروخت کئے جا رہے ہیں۔
چائنہ لہسن کی سرکاری قیمت 300 روپے جبکہ فروخت 400 روپے فی کلو میں کیا جا رہا ہے، ادرک کی سرکاری قیمت 360 روپے جبکہ فروخت 480 روپے فی کلو میں جاری ہے، لیموں کی مقرر کردہ سرکاری قیمت 150 روپے جبکہ فروخت 180 روپے میں ہو رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق فارمی ٹینڈوں کی قیمت 42 روپے جبکہ فروخت60 روپے فی کلو میں کئے جارہے ہیں، آلو کے سرکاری نرخ 37 روپے جبکہ فروخت 60 روپے فی کلو میں ہورہے ہیں، بینگن کی سرکاری قیمت52 روپے فی کلو جبکہ فروخت 70 روپے فی کلو میں کئے جا رہے ہیں۔
کریلوں کی سرکاری قیمت 110 روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ منڈی میں کریلوں کی قیمت 150 روپے وصول کی جا رہی ہے، پالک کی سرکاری قیمت35 روپے جبکہ فروخت 60 میں ہو رہی ہے، پھول گوبھی 30 روپے سرکاری قیمت کے بجائے 50 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہی ہے۔
شلجم کی سرکاری قیمت 25 روپے جبکہ منڈی فروخت 40 روپے میں ہو رہے ہیں ، شملہ مرچ 74 روپے کے بجائے 100 روپے فی کلو میں فروخت کی جا رہی ہے، مٹر68 روپے کے بجائے 110 روپے فی کلو فروخت ہو رہے ہیں۔
دوسری طرف پھلوں کی قیمت بھی سرکاری ریٹ کے برعکس وصول کی جا رہی ہے، انتظامیہ کی جانب سے سیب کی سرکاری قیمت 245 روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ منڈی میں 340 روپے قیمت وصول کی جا رہی ہے، ایرانی کھجور 340 روپے سرکاری قیمت کے بجائے 410 روپے فی کلو میں فروخت کی جارہی ہے، کینو کی سرکاری قیمت 115 روپے جبکہ فروخت 200 روپے درجن میں کئے جا رہے ہیں۔
انار بادانہ کی سرکاری قیمت 530 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے جبکہ منڈیوں میں 700 روپے فی کلو انار فروخت کیا جا رہا ہے۔
شہریوں نے شکوہ کیا ہے کہ سبزی و پھل منڈیوں میں منافع خور من مرضی کی قیمتیں وصول کر رہے ہیں جبکہ انتظامیہ کہیں بھی دکھائی نہیں دے رہی۔