زرمبادلہ کے ذخائر کم ہو کر 11.71 ارب ڈالر ہو گئے: سٹیٹ بینک

Published On 29 December,2022 11:09 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر کمرشل بینکوں سے بھی کم ہو گئے، ملک میں زرمبادلہ کے ذخائر 11 ارب 70 کروڑ ڈالر ہو گئے ہیں جو کہ کمرشل بینکوں سے بھی کم ہیں۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمارکے مطابق 23 دسمبر تک سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 5 اعشاریہ 82 ارب ڈالر اور بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 5 اعشاریہ 88 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔

جاری رپورٹ کے مطابق بیرونی قرضہ کی ادائیگی کی وجہ سے گزشتہ ہفتہ کے دوران ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 294 ملین ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر میں 14 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا۔

Advertisement