اقتصادی رابطہ کمیٹی نے 2 لاکھ 50 ہزار ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت دیدی

Published On 03 January,2023 10:12 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) اقتصادی رابطہ کمیٹی نے 2 لاکھ 50 ہزار ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت دے دی۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، ای سی سی نے پٹرولیم ڈویژن کو بجٹ سبسڈی کی مد میں 10 ارب جاری کرنے کی منظوری دے دی، ای سی سی نے پی ایس او کی بینک فنانسنگ کیلئے 50 ارب کی حکومتی گارنٹی کی بھی اجازت دے دی۔

یہ بھی پڑھیں: نیب کا وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو بڑا ریلیف، منجمد اثاثے بحال کر دیئے

اجلاس میں افغانستان میں پاکستانی ہسپتالوں کو رقوم کی منتقلی کے لیے نظرثانی شدہ طریقہ کار کی منظوری دی گئی، تنخواہوں کے لیے 1 ارب روپے افغانستان کو 4 قسطوں میں منتقل کیے جائیں گے۔

ای سی سی نے 2 لاکھ 50 ہزار ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت دی اور درآمدی یوریا کی قیمتوں کے تعین کے حوالے سے سمری موخر کر دی۔
 

Advertisement