اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے گیس کے شعبہ میں گردشی قرضہ کے مسئلہ کے حل کیلئے کمیٹی قائم کر دی ہے۔
کمیٹی 10 روز میں اپنی سفارشات پر مبنی رپورٹ پیش کرے گی، وزارت خزانہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق اشفاق یوسف تولہ کمیٹی کے کنوینئر ہوں گے جبکہ سیکرٹری، ایڈیشنل سیکرٹری پٹرولیم اور سیکرٹری، ایڈیشنل سیکرٹری پاور ڈویژن کمیٹی کے ممبران ہوں گے، ایڈیشنل سیکرٹری سی ایف وزارت خزانہ کمیٹی کے رکن و سیکرٹری ہوں گے۔
کمشنر ایس ای سی پی عبدالرحمان وڑائچ اورپاکستان ڈویلپمنٹ فنڈ، اوجی ڈی سی ایل، گورنمنٹ ہولڈنگز پرائیویٹ لمیٹڈ، پاکستان سٹیٹ آئل، پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ، ایس این جی پی ایل، ایس ایس جی پی ایل اور سینٹرل پاور پرچیز اتھارٹی کے چیف فنانشل آفیسرز کمیٹی کے ارکان ہوں گے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی کا اجلاس روزانہ کی بنیاد پر ہو گا اورآئندہ 10 روز میں گیس کے شعبہ میں گردشی قرضہ کے مسئلہ کے حل کے حوالہ سے سفارشات پرمبنی رپورٹ پیش کرے گی، وزارت خزانہ کمیٹی کوسیکرٹریٹ کی سہولیات فراہم کرے گی۔