ایک لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی منظوری

Published On 15 December,2022 05:06 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈارنے اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے اجلاس میں چینی برآمد کرنے کی منظوری دے دی۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں 1 لاکھ میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت دے دی گئی۔

اجلاس میں موسمیاتی تبدیلی اور وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس کے لیے تکنیکی سپلیمنٹری گرانٹ کی بھی منظوری دی گئی۔

واضح رہے کہ حکومت اور شوگر ملز مالکان کے درمیان چینی کی برآمد کے حوالے سے تنازع چل رہا تھا، اب اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں چینی برآمد کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔
 

Advertisement