سندھ میں گیس کا نیا ذخیرہ دریافت

Published On 09 January,2023 11:01 am

کراچی : (دنیا نیوز) سندھ میں ماڑی غازیج ون میں گیس کا نیا ذخیرہ مل گیا ۔

مہنگائی سے پریشان عوام کیلئے اچھی خبر آگئی ، سندھ کے ضلع گھوٹکی میں واقع ماڑی کےڈی بلاک میں گیس کے زخائر دریافت ہوئے ۔

ذخائر میں گیس کے فلو کی شرح 5.1 ملین کیوبک فٹ ہے ، ماڑی غازیج پر ایک ہزار 15 میٹر کی گہرائی تک ڈرلنگ کی گئی تھی ۔

او جی ڈی سی کے مطابق ماری پیٹرولیم نے تیل وگیس کی تلاش کیلئے نومبر 2022 میں کنویں کی کھدائی شروع کی تھی ، گیس کے ذخائر کی نئی دریافت سے ملک کے ہائیڈرو کاربن ذخائر میں اضافہ ہوگا۔

 گزشتہ ماہ  ایک ہی ہفتے میں سندھ میں دو گیس ذخائر دریافت ہوئے تھے۔