سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ

Published On 12 January,2023 06:02 pm

کراچی: (دنیا نیوز)عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 1 ڈالر جب کہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت 1100 روپے بڑھ گئی۔

بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 1 ڈالر کا اضافہ ہوا اور عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 1877 ڈالر ہوگئی۔

پاکستانی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 1100 روپے اور 943 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، ملتان، لاہور، پشاور، راولپنڈی، اسلام آباد اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 81 ہزار 100 روپے جب کہ دس گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 55 ہزار 264 روپے ہوگئی۔