اسلام آباد: (دنیا نیوز) چیئرمین واپڈا نے کہا ہے کہ واپڈا 2030ء تک پن بجلی کی پیداوار میں 10 ہزار میگا واٹ اضافہ کرے گا۔
چیئرمین واپڈا کے زیر صدارت واپڈا کے جنرل منیجرز اور پراجیکٹ ڈائریکٹرز کی پہلی کانفرنس ہوئی جس میں ممبر فنانس، ممبر واٹر اور ممبر پاور بھی شریک ہوئے۔
کانفرنس میں چیئرمین واپڈا نے کہا کہ پن بجلی کی پیداوار میں 10 ہزار میگاواٹ اضافہ سے واپڈا پن بجلی کی صلاحیت دو گنا ہو کر 20 ہزار میگاواٹ تک پہنچ جائے گی، زیر تعمیر منصوبے مکمل ہونے پر پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت میں بھی 12 ملین ایکڑ فٹ اضافہ ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ سستی پن بجلی اور پانی کی یہ اضافی مقدار ملک کے اقتصادی استحکام میں مدد گار ثابت ہو گی، واپڈا واحد ادارہ ہے جو بیک وقت پن بجلی کے اتنے منصوبے تعمیر کر رہا ہے۔
WAPDA will add 10,000 MW hydel electricity and 12 MAF gross water storage by 2030 with phased completion of its under-construction projects. Chairman WAPDA Engr Lt Gen Sajjad Ghani (R) said this while addressing the 1st GMs, PDs Conference at WAPDA House, Lahore. pic.twitter.com/eDwsW9Cf8O
— WAPDA (@wapda_pr) February 8, 2023
چیئرمین واپڈا کا کہنا تھا کہ واپڈا کے زیر تعمیر منصوبوں میں دیامربھاشا، مہمند، داسو اور تربیلا پانچواں توسیعی منصوبہ قابل ذکر ہیں، کے فور، نائے گاج، کرم تنگی ڈیم اور کچھی کینال بھی زیر تعمیر منصوبوں میں شامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ زیر تعمیر منصوبوں کی ہدف کے مطابق تکمیل سب سے بڑا چیلنج ہے، پاکستان کی واٹر، فوڈ اور انرجی سکیورٹی کے لئے واپڈا کو منظم اور مربوط ادارے کے طور پر کام کی ضرورت ہے۔