لاہور: (دنیا نیوز) قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور نے سابق چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ مزمل حسین کو دوبارہ طلب کر لیا۔
سابق چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ مزمل حسین کو نیب لاہور نے سنگین مالی بے ضابطگیوں کے الزامات پر نیب لاہور نے طلب کیا، ان پر غلط اقدامات کے باعث 753ملین ڈالر کا نقصان ہونے کا الزام ہے، سابق چئیرمین واپڈ کے مبینہ طورپر غلط اقدام سے سرکاری خزانے کو 150ارب روپے کا نقصان ہونے کا الزام ہے۔
نیب نوٹس کے مطابق واپڈا میں گزشتہ تین سالوں میں کرپشن اور سست روی کے باعث اربوں روپے کا نقصان ہونے کا الزام ہے، تربیلا فور پراجیکٹ میں 753 ملین ڈالر کی کرپشن کا الزام ہے، چئیرمین واپڈا نے زبردستی کنٹریکٹرز کو غلط ادائیگیاں کروانے کا الزام ہے، 1410 میگا واٹ کا پراجیکٹ تکمیل کے قریب ہے لیکن فی یونٹ تعمیر سب سے مہنگی اور مالی ضوابط میں سنگین بے ضابطگیوں کا الزام ہے۔