کراچی میں مرغی کا گوشت 800 روپے کلو تک جا پہنچا، انتظامیہ خاموش

Published On 20 February,2023 11:08 am

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت 800 روپے تک جا پہنچی جبکہ انتظامیہ خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے۔

کراچی میں دودھ فروشوں کی من مانیوں کے بعد مرغی کا گوشت فروخت کرنے والوں نے بھی قیمتوں میں من مانا اضافہ کررکھا ہے۔

شہرکے مختلف علاقوں میں گزشتہ روز مرغی کا گوشت 700 سے 750 روپے کلو فروخت کیا جارہا تھا مگر آج کراچی میں مرغی کے گوشت کی قیمت 800 روپے کلو تک جا پہنچی ہے جب کہ شہر میں زندہ مرغی کا بھاؤ 510 روپے کلو ہے۔

کراچی کی انتظامیہ دودھ فروشوں سمیت ناجائز منافع خوری کرنے والوں کے سامنے بے بس ہے۔