اسلام آباد: (دنیا نیوز) او جی ڈی سی ایل نے مالیاتی سال 2022-23 کی پہلی ششماہی کے مالیاتی نتائج کا اعلان کر دیا۔
او جی ڈی سی ایل کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس ہوا، اجلاس میں 31 دسمبر 2022 کوختم ہونے والی ششماہی کے مالیاتی نتائج کی منظوری دی گئی، مالی سال 2022-23 کے پہلے چھ ماہ میں او جی ڈی سی ایل کی نیٹ سیلز 203.235 ارب روپے رہی۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے ریڈار پر آگیا
ترجمان کے مطابق او جی ڈی سی ایل نے 57.835 ارب روپے قومی خزانے میں ٹیکس کی مد میں جمع کرائے، اسی عرصے کے دوران کمپنی کا منافع 95.011 ارب روپے جبکہ فی شیئر آمدن 22.09 روپے رہی۔
او جی ڈی سی ایل ترجمان کے مطابق او جی ڈی سی ایل بورڈ آف ڈائریکٹرز نے 2.25 روپے فی شیئر عبوری منافع کا اعلان کیا، ترجمان بورڈ آف ڈائریکٹرز نے کمپنی کارکردگی پر اظہار اطمینان کیا۔