کراچی: (دنیا نیوز) عالمی مارکیٹ یں سونا مہنگا ہونے کے باوجود پاکستان میں سستا ہو گیا۔
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 1400 روپے کمی کے ساتھ ایک لاکھ 95 ہزار 600 روپے ہو گئی۔
10 گرام سونے کی قیمت 1201 روپے کم ہو کر 1 لاکھ 67 ہزار 695 روپے ہے جبکہ عالمی صرافہ میں سونے کی قدر 8 ڈالرز اضافے سے 1840 ڈالرز فی اونس ہے۔