اڑان کے بعد انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں بڑی کمی

Published On 03 March,2023 10:26 am

کراچی: (دنیا نیوز) انٹربینک میں آج روپے کے مقابلے میں امریکی کرنسی کی قدر میں کمی واقع ہوئی ہے۔

کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز کاروبار کے آغاز پر روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی دیکھی جا رہی ہے۔

انٹربینک میں کاروبار کے دوران ڈالر کی قدر میں 8 روپے 34 پیسے کمی ہوئی ہے جس سے ڈالر 276 روپے 75 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

گزشتہ روز کاروبار کے دوران انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر نے ریکارڈ توڑ اڑان بھری اور اس کی قیمت میں تیزی سے اضافہ ہوا جبکہ کاروبار کے اختتام پر ڈالر مجموعی طور پر 18 روپے 98 پیسے مہنگا ہو کر 285 روپے 9 پیسے پر بند ہوا۔

اوپن مارکیٹ میں بھی امریکی کرنسی کی قیمت میں کمی دیکھی جا رہی ہے، 5 روپے کمی کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر 283 روپے کا فروخت ہو رہا ہے۔

دوسری جانب سٹاک ایکسچینج سٹاک مارکیٹ میں اضافے ریکارڈ کیا گیا ہے، 100 انڈیکس میں 443 پوائنٹس اضافہ کے بعد 41 ہزار 114 پر آ گیا ہے۔