فیصل آباد: (دنیا نیوز ) دنیا نیوز کی خبرپروفاقی حکومت نے ایکشن لے لیا ، رمضان المبارک سے قبل کھجوروں کی درآمد پر ریگولیٹری ڈیوٹی میں کیا گیا اضافہ واپس لے لیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق کھجور کو لگژری آئٹم قرار دیتے ہوئے ریگولیٹری ڈیوٹی 10 سے بڑھا کر 74 فیصد کردی گئی تھی، دنیا نیوز کی جانب سے ریگولیٹری ڈیوٹی پر اضافے پرتاجروں کے تحفظات کو اجاگر کیا گیا تھا ۔
ریگولیٹری ڈیوٹی میں اضافے سے کھجوروں کی قیمت میں کئی گنا اضافہ ہوا ، وفاقی حکومت نے ریگولیٹری ڈیوٹی میں کیا گیا اضافہ واپس لے لیا ۔
وفاقی حکومت نے ریگولیٹری ڈیوٹی واپس لینے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔