لاہور : (ویب ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر لگے کیمپ میں اچانک آگ لگ گئی ۔
رپورٹس کے مطابق لاہور میں زمان پارک کے باہر لگنے والی آگ نے بجلی کی تاروں اور ٹینٹ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی ۔
ریسکو اہلکاروں نے جلد آگ پر قابو پا لیا، واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ۔
یاد رہے کہ لاہور کے زمان پارک کے باہر موجود کیمپوں میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکن موجود ہیں جو گذشتہ کئی دنوں سے وہاں پر عمران خان کی حفاظت کے لیے موجود ہیں۔
گزشتہ رات بھی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری کے خدشے کے باعث کارکنوں کو رات 10 بجے تک زمان پارک کے باہر رہنے کی ہدایت کردی گئی تھی۔