یورپی سینٹرل بینک نے شرح سود میں اضافہ کردیا

Published On 16 March,2023 11:03 pm

فرینکفرٹ : (ویب ڈیسک)یورپی سینٹرل بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا، یورپی مرکزی بینک کی جانب سے شرح سود 50 بیسسز پوائنٹس بڑھایا گیا ہے۔

یورپی سینٹرل بینک کا شرح سود اضافے کے بعد اب 3 فیصد ہوگیا ہے، جولائی 2022 تک یورپی ممالک میں شرح سود منفی تھا۔

یورپ کے 20 ملکوں میں شرح مہنگائی ہدف سے زائد ہے، 2008 کے بعد یورپی سینٹرل بینک کی یہ بلند ترین شرح سود ہے۔
 

Advertisement