زیورخ : (ویب ڈیسک ) گیانی انفانٹینو ایک بار پھر فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا کے بلامقابلہ صدر منتخب ہو گئے ہیں۔
سوئٹزر لینڈ سے تعلق رکھنے والے 52 سالہ گیانی انفانٹینو بحیثیت صدر 2027 تک فیفا کی قیادت کریں گے۔
آج 73 ویں فیفا کانگریس کے موقع پر انہیں بلا مقابلہ منتخب کیا گیاہے ۔
Gianni Infantino has been elected FIFA President for the 2023-2027 term of office by acclamation.#FIFACongress pic.twitter.com/akzQV0IMNO
— FIFA (@FIFAcom) March 16, 2023
اس موقع پر انفانٹینو کاکہنا تھا کہ یہ بہت بڑا اعزاز اور ذمہ داری ہے اور ہم دنیا بھر میں فٹبال کے لیے کام جاری رکھیں گے ، اگلے چار سال کے دوران فیفا کو ریکارڈ آمدنی ہوگی اور دنیا بھر میں زیادہ سے زیادہ فٹبال میچز ہوں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ 2019 سے 2022 تک فیفا کی آمدنی ساڑھے 7 ارب ڈالرز رہی اور اگلے 4 برسوں میں ہم اسے 11 ارب ڈالرز تک پہنچائیں گے، ان کے اولین 3 سالہ دور کو مکمل مدت قرار نہیں دیا جاسکتا۔
وہ پہلی بار 2016 میں کرپشن کے الزامات پر فیفا کی صدارت چھوڑنے والے سیپ بلاٹر کی جگہ صدر منتخب ہوئے تھے۔