کراچی: (دنیا نیوز) انٹربینک میں مسلسل اضافے کے بعد امریکی کرنسی کی قیمت میں معمولی کمی ہوئی ہے۔
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 7 پیسے کی کمی دیکھی گئی جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 285 روپے 35 پیسے پر بند ہوا ہے۔
— SBP (@StateBank_Pak) May 30, 2023
یاد رہے کہ گزشتہ روز کاروباری دن کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 285 روپے 42 پیسے پر بند ہوا تھا۔