اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر مملکت خزانہ عائشہ غوث پاشا نے کہا ہے کہ پچھلی حکومت نے جس حال میں معیشت کو چھوڑا تھا ہم محنت کر کے اس کو استحکام کی طرف لائے۔
اپنے بیان میں عائشہ غوث پاشا نے کہا ہے کہ بجٹ کیلئے کچھ سیکٹرز کی نشاندہی کی ہے جن سے گروتھ ہوگی، زراعت کے شعبے کو مراعات دیئے ہیں تاکہ جلد وہ اٹھے، آئی ٹی سیکٹر کی نشاندہی کی اس سے بھی گروتھ ہوگی، سمال میڈیم انٹرپرائزز کو آگے بڑھانا چاہتے ہیں تاکہ وہ ملکی ترقی میں کردار ادا کریں، چھوٹے بزنسنز میں خاص طور پر زرعی کاروبار کی نشاندہی کی ہے ان کو آگے لائیں گے۔
وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا نے مزید کہا ہے کہ تعلیم پر بھی توجہ دی، عام آدمی کی سہولت کیلئے اچھے پیکیج دیئے ہیں، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کو تیز رفتاری سے بڑھایا، اس پر ایلوکیشنز بڑھائے ہیں، پینشنر اور تنخواہ دار طبقے کیلئے کم سے کم ویج بڑھائی ہے، ان حالات میں ایسا بجٹ غیر معمولی ہے، اس پر محنت ہوئی ہے اور ملک میں مثبت نتائج آئیں گے۔