اسلام آباد: (دنیا نیوز) ایران کے وفد نے وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ چودھری سالک حسین سے ملاقات کی ہے، ایرانی وفد کی قیادت ایران کے نائب وزیر سرمایہ کاری نے کی۔
ملاقات میں پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقعوں پر تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں ممالک نے تیل و گیس، آئی ٹی، زراعت سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے پر زور دیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چودھری سالک حسین نے کہا ہے کہ پاکستان ایران کے ساتھ تجارتی تعلقات کو نہایت اہمیت دیتا ہے جبکہ ایران نے پاکستان کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر معاہدہ کرنے کا عندیہ دے دیا، جس کا مقصد ایرانی کمپنیوں کو پاکستان میں متعارف کرانے میں سہولت فراہم کرنا ہے۔