22 جون تک آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں پاکستان کا نام شامل نہیں

Published On 14 June,2023 11:32 am

واشنگٹن: (دنیا نیوز) 22 جون تک آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں پاکستان کا نام شامل نہیں، پاکستان اور آئی ایم ایف میں 9ویں اقتصادی جائزہ کی تکمیل پر ڈیڈلاک برقرار ہے۔

ذرائع کے مطابق ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں منظوری کیلئے آئس لینڈ سمیت دیگر ممالک کے نام شامل ہیں، وزارت خزانہ حکام آئی ایم ایف حکام سے ورچوئل رابطہ کریں گے۔

سٹاف لیول معاہدے کی صورت میں آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس بلایا جا سکتا ہے، آئی ایم ایف کیساتھ 6.5 ارب ڈالر کا قرض پروگرام 30 جون کو ختم ہو گا۔

Advertisement